صوبہ وردک میں پیش آنے والا یہ واقعہ اُن اندرونی حملوں کا تسلسل ہے جن میں امریکی اور افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے پیر کو فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں اور متعدد افغان اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
فائرنگ کرنے والا افغان اہلکار بھی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
وردک میں پیش آنے والا یہ واقعہ اُن اندرونی حملوں کا تسلسل ہے جن میں امریکی اور افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
افغان اہلکاروں کی طرف سے اپنے ہی ساتھیوں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملوں نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا حتمی تاریخ کے بارے میں خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔
افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد صوبہ وردک میں تعینات ہے۔
اس سے قبل بھی افغان پولیس اور فوجی اہلکار نیٹو فوجیوں پر مہلک حملے کرتے آئے ہیں۔