نیٹو حکام نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان کے ایک فوجی اڈے پر بدھ کے روز افغان نیشنل آرمی کی وردی پہنے ایک شخص نے گولیاں چلا کر تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا
افغانستان میں آسٹریلیا کےپانچ فوجی ہلاک ہوئے، جس پر ایک بیان میں وزیر اعظم جولیا گلارڈ نے اِسےافغانستان کا بدترین دن قرار دیا ہے۔
نیٹو حکام نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان کے ایک فوجی اڈے پر بدھ کے روز افغان نیشنل آرمی کی وردی پہنے ایک شخص نے گولیاں چلا کر تین فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ٴارزگان کے سُرخ ریز ضلعے میں واقع ہوا، اور یہ کہ اِس حملے میں آسٹریلیا کے دو فوجی زخمی ہوئے۔
یہ اپنی نوعیت کا تازہ ترین واقعہ ہے جس میں کسی افغان نے سکیورٹی کی وردی کی آڑ میں اتحادی فوجیوں پر گولی چلائی ہے۔ کم از کم نیٹو کے 15فوجی جن میں زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے، اس ماہ کے حملوں کے دوران ہلاک کیے گئے۔ اس سال ہونے والے اس طرح کے حملوں میں 45سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔
جمعرات کی صبح آسٹریلیائی فوج کے دو مزید ارکان اُس وقت ہلاک ہوئے جب صوبہ ٴ ہیلمند میں اُن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ نیٹو نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت اُس علاقے میں دشمن کی کوئی مہم جوئی دکھائی نہیں دی، اور یہ کہ دونوں واقعات کی چھان بین کی جارہی ہے۔
مز گلارڈ نے کہا کہ اس طرح کی ہلاکتوں کے ذریعے آسٹریلیا کو اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور یہ کہ ملک اپنا مشن مکمل کرنے میں پُر عزم ہے۔افغانستان میں آسٹریلیا کے 1500سے زائد فوجی تعینات ہیں۔
اس سے قبل اِسی سال آسٹریلیا نے اعلان کیا تھا کہ اُس کی فوج 2013ء کے وسط تک ، یعنی ایک سال پہلے، ملک سے چلی جائے گی۔