بائیسکل بم حملے میں افغان پولیس اہلکار ہلاک 15 زخمی

افغان حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز بائیسکل پر نصب ایک بم کے پھٹنے سے قندھار میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور کم سے کم پندرہ زخمی ہو گئے۔

یہ بم ہفتے کی سہ پہر کو صوبائی گورنر کے دفتر کے آگے پھٹا۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ زخمی ہوئے والوں میٕں کم از کم تین بچے شامل ہیں۔

قندھار میں اس بمباری کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ تاہم حال ہی میں طالبان باغیوں نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رکھی ہیں کیونکہ امریکہ کی قیادت میں وہاں جلد ہی بہت بڑی فوجی کارروائی ہونے والی ہے۔