حکام کے مطابق یہ دھماکا سپریم کورٹ کے ملازمین کو دفتر سے گھر لے جانے والی بسوں کے قریب ہوا۔ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین یہاں موجود تھے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ہونے والے بم دھماکے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ دھماکا سپریم کورٹ کے ملازمین کو دفتر سے گھر لے جانے والی بسوں کے قریب ہوا۔ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین یہاں موجود تھے۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جائے وقوع سے چند سو میٹر پر امریکی سفارتخانہ بھی واقع ہے۔
دارالحکومت کابل میں دو دنوں کے دوران یہ دوسرا بڑا دہشت گرد حملہ ہے۔
پیر کو کابل کے مرکزی ہوائی اڈے پر دہشت گردوں نے طلوع آفتاب سے قبل حملہ کیا تھا، اس اڈے کا ایک حصہ نیٹو افواج کے زیر استعمال ہے۔
افغان سکیورٹی فورسز نے تقریباً چار گھنٹوں کی شدید لڑائی کے بعد ساتوں حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔