جنوبی صوبہ قندھار میں ہلاک ہونے والے ان غیر ملکی فوجیوں کی شہریت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
افغانستان کے جنوب میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس پر سوار پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
امریکی حکام نے اپنے اہلکاروں کی تصدیق کی ہے جب کہ اس سے قبل نیٹو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ہلاک شدگان کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ قندھار میں جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو وہاں شدید طوفانی بارش ہورہی تھی۔ پیر کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ان ہی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دشمنوں کی کوئی کارروائی نہیں ہورہی تھی۔
اس تازہ واقعے سے پیر کے روز افغانستان میں ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
ایک روز قبل پولیس کی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا تھا۔
افغانستان میں اس سے قبل بھی غیر ملکی افواج کے ہیلی کاپٹروں کو حادثات پیش آتے رہے ہیں جب کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے بھی انھیں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
گزشتہ سال اگست میں قندھار کے علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سات امریکی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مارچ 2012ء میں کابل کے نواح میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے ترکی کے 12 فوجی اور چار افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔