یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری افغان صدر حامد کرزئی سے دوسرے روز بھی ملاقات کر رہے ہیں۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں مقامی پولیس کی ایک عمارت پر ہفتہ کی صبح خودکش کار بم حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ مرکزی شہر جلال آباد میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے سے ٹکرائی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری افغان صدر حامد کرزئی سے دوسرے روز بھی ملاقات کر رہے ہیں۔
جلال آباد میں اس سے قبل بھی پرتشدد واقعات ہوتے رہے ہیں جن میں سرکاری اور غیر ملکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
اگست میں خود کش حملہ آوروں نے یہاں بھارتی قونصل خانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں قریب ہی واقع ایک مسجد میں موجود سات بچے بھی شامل تھے۔