افغانستان میں کوئلے کی ایک کان کے حادثے میں 11 کان کن ہلاک ہوگئے۔
حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ وسطی صوبہ بغلان میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور وہاں کام کرنے والے اس کے نیچے دب گئے۔
حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن پولیس اور مقامی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کاموں کے لیے موجود ہیں۔
دریں اثناء جنوبی صوبے قندھار میں افغان سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران چار شدت پسندوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ضلع ارغنداب میں کی گئی اس کارروائی میں بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔