شمالی مشرقی افغانستان میں ایساف اور افغان سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کئی طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ کابل کے قریب اقع صوبے کپیسا کے ضلع تگاب کی الاسے وادی کے نزدیک ہفتے کے روز ہلاک کیا جایا جانے والا ایک شورش پسند ایک مشتبہ طالبان کمانڈر تھا۔
خیال ہے کہ وہ افغان حکومت کے متعدد عہدےداروں اور مشتر کہ فورسز کے خلاف کئی پرتشدد حملوں کا ذمہ دار تھا۔
ایساف اور افغان سکیورٹی فورسز نے لڑائی کےدوران ایک جنگجو کوگرفتار بھی کیا ہے۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں پر شبہ ہے کہ وہ متعدد بار رات کے وقت غیر قانونی تلاشیوں کی غرض سے عام شہریوں کے گھروں میں داخل ہوئے۔
عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ شورش پسندوں پر وادی میں واقع دیہات پر سخت کرفیو نافذ کرنے اور مقامی آبادی پر طالبان کے کنٹرول کے لیے غیر قانونی گشت کرنے کا بھی شبہ ہے۔
کارروائی اتحادی افواج اور افغان فورسز کی جانب سے ہوئی