سرحد پار پاکستان سے ہونے والے مبینہ حملوں اور دیگر معاملات کے باعث وزیردفاع اور وزیر داخلہ کو برطرف کرنے کے لیے پارلیمان میں ہفتہ کو رائے شماری کی گئی۔
افغانستان کی پارلیمنٹ نے صدر حامد کرزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت دفاع اور داخلہ کے لیے نئے وزرا نامزد کریں۔
ان عہدوں پر فائز وزراء کو سرحد پار پاکستان سے ہونے والے مبینہ حملوں اور دیگر معاملات کے باعث برطرف کرنے کے لیے پارلیمان میں ہفتہ کو رائے شماری کی گئی۔
رائے شماری کے بعد اسپیکر عبدالرؤف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزراء اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ’’اور ہم صدر کرزئی سے مطالبہ کرتے ہیں نئے وزراء متعارف کروائیں۔‘‘
افغانستان کا یہ الزام ہے کہ پاکستانی فوج نے اس کے مشرقی صوبوں کنڑ اور نورستان میں حالیہ مہینوں سینکڑوں راکٹ داغے۔ پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ صرف سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں کو پسپا کرنے کے لیے کارروائی کرتا ہے۔
رائے شماری سے قبل افغان وزیردفاع عبدالرحیم وردک نے ارکان پارلیمان کو بتایا کہ ان کی وزارت نے سرحد پر تازہ دستے بھیجے ہیں۔
’’ ہم نے دور مار آرٹلری اور اسلحہ بھی تمام فوجیوں کے استعمال کے لیے بھیج دیا ہے۔‘‘
افغانستان، پاکستان اور نیٹو اتحاد کی فوجیں سرحد پر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطحوں پر رابطوں میں بھی مصروف ہیں۔
گزشتہ ہفتے افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو بلا کر متنبہ کیا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے دونوں ملکوں کے پہلے سے نازک دو طرفہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔