عہدیداروں کے مطابق صوبہ ننگرہار میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ترکی کی تعمیراتی کمپنی کی بس سے ٹکرا دیا۔
افغانستان میں پیر کو خودکش بم حملے میں ترکی کی تعمیراتی کمپنی کے تین انجینئر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
عہدیداروں کے مطابق صوبہ ننگرہار میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ترکی کی تعمیراتی کمپنی کی بس سے ٹکرا دیا۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والے ترکی کے شہری ہیں۔
ترک کمپنی بحصود ضلع میں تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہی تھی۔
کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں ایک مرتبہ پھر طالبان جنگجوؤں کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔
گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبہ ہرات میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے عملے کے دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جب کہ اس سے قبل ہرات ہی میں بھارت کے قونصل خانے پر بھی حملہ کیا گیا جس میں وہاں تعینات اہلکاروں نے خود کار ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں اور خودکش بمباروں کو ہلاک کر دیا تھا۔