افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں بدھ کو ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ امریکہ کی زیر کمان اتحادی افواج کے ایک اہم اڈے کے قریب واقع بازار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے وہاں دھماکا کر دیا۔
جیسے ہی لوگ وہاں زخمیوں کی امداد کے لیے جمع ہوئے تو اسی اثنا میں ایک اور خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
حالیہ مہینوں میں طالبان کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن گزشتہ چند ہفتوں میں ہونے والے واقعات میں بدھ کو کیا گیا حملہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے وقت غیر ملکی فوجی اڈے میں افغانستان کے چار صوبائی گورنر ایک اہم اجلاس میں شریک تھے۔