افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے لغمان میں ہفتہ کو سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبائی گورنر کے ایک ترجمان فیضان اللہ پتن نے بتایا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ صوبے کے مرکزی شہر مہترلام کے نواح میں پیش آیا۔
دریں اثناء جنوبی صوبے نیمروز میں ہفتہ کو ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک قبائلی رہنما کو ہلاک کردیا۔
رواں سال جولائی میں نیٹو افواج نے نیمروز کا کنٹرول افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔