حکام کے مطابق صوبہ غزنی میں ایک خودکش بمبار بارود سے بھری موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اُس نے مقامی پولیس افسر دولت خان کو نشانہ بنایا۔
افغانستان میں پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش بم حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق صوبہ غزنی میں ایک خودکش بمبار بارود سے بھری موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اُس نے مقامی پولیس افسر دولت خان کو نشانہ بنایا۔
بم حملے میں دولت خان، اُن کے تین ساتھی اور تین راہگیر ہلاک ہو گئے۔
ہفتہ کو ہی دہشت گردوں نے شمالی صوبے سمنگان کے گورنر کو سڑک میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
گورنر خیراللہ انوش کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دفتر جا رہے تھے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق گورنر اور تین دیگر افراد اس حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔
صوبہ بغلان میں بھی صوبائی پولیس کے سربراہ کو ہفتہ کے روز بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ دھماکا اُن کے قافلے میں شامل گاڑیوں کے گزرنے کے بعد ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔