افغانستان: بم دھماکوں میں پانچ غیر ملکی فوجیوں سمیت 12 ہلاک

افغانستان: بم دھماکوں میں پانچ غیر ملکی فوجیوں سمیت 12 ہلاک

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں ہونے والے بم حملوں میں اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

نیٹو کے مطابق جمعہ کو چار فوجی سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوئے جب کہ پانچواں فوجی جنوب میں ہونے والے ایک دوسرے دھماکے میں مارا گیا۔

نیٹو نے ان واقعات کی مزید تفصیلات اور مرنے والوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا۔

ان تازہ ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں اس سال نو میں مرنے والے بین الاقوامی فوجیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ دس سالوں سے جاری افغان جنگ میں گزشتہ سال کم ازکم 544 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

دریں اثناء افغان پولیس نے بتایا ہے کہ جمعہ کو جنوبی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھ بچے اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورزگان صوبے کے علاقے ترین کوٹ میں یہ دھماکا کوڑے کے ڈھیر میں چھپائے گئے ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔ واقعے میں چار بچے زخمی بھی ہوئے۔