اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ اس حملے ویڈیو ان کے گروپ کی نیوز ایجنسی 'اعماق' کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔
اسلامک اسٹیٹ نے شام کے شمالی علاقے میں ایک کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں پانچ ترک فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔
یہ حملہ جمعے کے روز شام کے قصبے الباب میں کیا گیا تھا۔
اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ اس حملے ویڈیو ان کے گروپ کی نیوز ایجنسی 'اعماق' کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔
ترک فوج اور شام کے باغیوں نے اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کو سرحدی علاقے سے باہر دھکیلنے کے لیے اگست میں اپنی کارروائیاں شروع کی تھیں۔
انہوں نے کئی ہفتوں سے اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ قصبے الباب کا محاصرہ کر رکھا ہے۔