ایلان کردی کی تدفین کوبانی میں کر دی گئی

شامی بچے ایلان کردی کی تدفین شام کے شہر کوبانی میں کر دی گئی ہے۔

تین سالہ ایلان کُردی کی ساحل پر پڑی لاش نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

کوبانی کا عبدالله کُردی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کشتی میں سوار ہو کر ترکی سے یونان کے جزیرے کوس جا رہا تھا۔

ڈوگن نیوز ایجنسی نے بدھ کو ترکی کے تفریحی ساحل بورڈن سے ملنے والی ایک چھوٹے بچے کی لاش کی تصاویر جاری کی تھیں۔

کردی کے نماز جنازہ کے موقع پر خواتین غم سے نڈھال ہیں۔

ایلان کردی کے والد عبداللہ کردی کے مطابق کشتی کے سمندر میں جانے کے کچھ منٹ بعد اونچی لہریں اس سے ٹکرانے لگیں اور اسی دوران کپتان چھلانگ لگا کر کشتی سے اتر گیا۔

شام کے شہر کوبانی میں رہنے والوں کی اکثریت کا تعلق کردوں سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایلان کے والد تین لاشوں سمیت ترکی کے سرحدی شہر سے کوبانی میں داخل ہوئے۔

ایلان کردی کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔