ایک امریکی عہدے دار نے کہاہے کہ القاعدہ کا دوسرے نمبر لیڈر عطیہ عبدالرحمن پاکستان میں مار گیا ہے۔
عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مغربی میڈیا کو بتایا کہ الرحمن 22 اگست کو ماراگیاتھا۔
اس بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے عہدے داروں نے کہاہے کہ رحمن اور چاردوسرے مشتبہ عسکریت پسند 22 اگست کو شمالی وزیر ستان کے قصبے میرعلی کے نزدیک ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئےتھے۔
رحمن کو ، مئی میں ایبٹ آباد کے ایک رہائشی علاقے میں خصوصی امریکی کمانڈوز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد القاعدہ کا نمبر دو عہدے دار تعینات کیا گیاتھا۔
جون میں القاعدہ نے ایمن الظواہری کو اس دہشت گرد تنظیم میں بن لادن کا جانشین مقرر کیا گیاتھا۔
امریکی عہدے داروں نے ہفتے کے روز کہا کہ ظہواہری ، القاعدہ کا انتظام چلانے کے لیے رحمن پر انحصار کرتا تھا۔