صومالیہ: عسکری تنظیم کا القاعدہ سے الحاق کا اعلان

صومالیہ: عسکری تنظیم کا القاعدہ سے الحاق کا اعلان

صومالیہ کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ اسے اس پر کوئی حیرت نہیں ہے کہ عسکریت پسند گروپ الشباب القاعدہ کے ساتھ باضابطہ طور پر شامل ہو گیا ہے ۔

حکومت کے وزیر اطلاعات عبد القادر حسین محمد نے جمعے کےروز ایک بیان میں کہا کہ اتحاد کا لفظ ہمارے لیے کوئی خبر نہیں ہے ۔

انہوں نےزور دے کر کہا کہ الشباب کے لیڈر القاعدہ کے اجرت پرکام کرنے والے نمائندے ہیں اور یہ کہ الشباب بقول ان کے اب زیادہ عرصے تک صومالیہ کی ایک آبائی اسلامی تنظیم کے طور پر دھوکا نہیں دے سکتی ۔

القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نےا س اتحاد کا اعلان جمعرات کےر وز جہادی ویب سائٹس پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔

گروپ اس سے قبل یہ کہہ چکا ہے کہ وہ القاعدہ کےساتھ منسلک ہے اور جون میں ، امریکی فورسز کےہاتھوں اوسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ،اس نے الظواہری کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا تھا۔

الشباب صومالیہ کا کنٹرول حاصل کرنے اور ملک میں سخت قسم کا اسلامی قانون نافذ کرنے کی کوشش میں پانچ سال سے حکومت سے لڑ رہی ہے ۔