'روسی جارحیت کی مذمت سے پاکستان مغرب کی کٹھ پتلی نہیں بنے گا'
Your browser doesn’t support HTML5
پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چوچُک کہتے ہیں کہ پاکستان یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن یوکرین کے خلاف روسی جارحیت پر اسلام آباد کی پوزیشن کافی مبہم ہے۔ وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان روسی جارحیت کی مذمت کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مغرب کی کٹھ پتلی بن گیا ہے۔