امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے جمعے کے روز جولائی کے مہینے میں روزگار اور بے روزگاری سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ایک لاکھ 57 افراد کو روزگار ملا جب کہ ایک لاکھ 90 ہزار نوکریوں کی توقع کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی سطح 4 فی صد سے گر کر3.9 فی صد ہوگئی ہے ۔ جب کہ مئی میں یہ سطح 3.8 فی صد تھی جو 18 سال کی کم ترین سطح تھی۔
جولائی میں اجرت میں اضافے کی شرح ایک سال پہلے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.7 فی صد زیادہ رہی۔
اقتصادی ماہرین کو خدشہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی بیرونی ملکوں کے ساتھ تجارتی جنگ کے ملکی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ تاہم جولائی کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس دوران انڈسٹری میں 37 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
جولائی میں سب سے زیادہ روزگار ٹیک انڈسٹری نے فراہم کیا اور اس میں 75 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں۔
بدھ کے روز فیڈرل ریزو بینک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت حالت مضبوط ہے۔