امریکہ میں 246ویں یومِ آزادی کا جشن

امریکہ کے 246ویں یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آتش بازی دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ جمع تھے۔

وائٹ ہاؤس کو امریکی پرچم کے رنگ میں رنگا گیا۔ 

صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن نے شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے شرکا پر فائرنگ کے واقعے پر چند لمحے خاموشی اختیار کی۔  

یومِ آزادی کے موقع پر امریکی سپریم کورٹ کے باہر اسقاطِ حمل کا حق ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 

لوگ مختلف انداز میں آزادی کا جشن مناتے نظر آئے۔

ہر سال واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر لوگوں کا ہجوم یومِ آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے امڈ آتا ہے۔

واشنٹگن ڈی سی کے علاوہ دیگر امریکی ریاستوں اور شہروں میں بھی لوگوں نے یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا۔

صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں آزادی کا جشن منایا۔

یوم آزادی پر سڑکوں، چوراہوں اور ساحلوں پر عوام کا رش رہا۔

 رواں برس وبا کا پھیلاؤ محدود ہونے کے بعد یومِ آزادی کے جشن کی روایتی رونقیں واپس لوٹ گئیں۔

امریکہ میں ہر سال چار جولائی کو یومِ آزادی منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ امریکہ کے 246ویں یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ یومِ آزادی کے جشن کی جھلکیاں ان تصاویر میں۔