انجلینا جولی کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب وہ ڈبل ماسٹیکٹومی کے تکلیف دہ عمل سے گزرنے کے بعد اس طرح عوام کے درمیان موجود تھیں
اتوار کے روز لندن میں ہالی وڈ کی نئی زومبی فلم 'ورلڈ وار Z' کے پریمئیر شو کی ایک تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں فلم کے ہیرو بریڈ پٹ نے اپنی منگیتر انجلینا جولی کے ساتھ شرکت کی ۔جو خاص طور پر اپنے ساتھی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آئیں تھیں ۔
انجلینا جولی کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب وہ ڈبل ماسٹیکٹومی کے تکلیف دہ عمل سے گزرنے کے بعد اس طرح عوام کے درمیان موجود تھیں۔ اسی حوالے سے کافی جذباتی مناظر بھی نظر آئے۔ لوگوں نے انجلینا کے ساتھ اپنے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ انجلینا لیسٹر اسکوائر میں اپنی آمد کے نصف گھنٹے تک وہ باہر مداحوں کے پاس ٹھہریں، اُنھیں آٹوگراف دیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر بریڈ پٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انجلینا نے کہا،'میں اس تقریب میں صرف بریڈ پٹ کے لیے آئی ہوں۔ مجھے بریڈ پر فخر ہےجو ایک انتہائی اچھےانسان اور اچھے باپ ہیں'۔
انھوں نے مزید کہا کہ، 'میں اب بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ لوگوں میں خواتین کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ میرے لیے بڑی کامیابی ہے‘۔
37سالہ ادکارہ، چھ بچوں کی ماں ہیں۔ اُنھوں نےگذشتہ ماہ اپنے ایک مضمون میں اعتراف کیا تھا کہ وہ موروثی طور پر ایک ایسی جین لے کر پیدا ہوئی ہیں جس سے ان میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ 87 فیصد تک موجود تھا۔ لہذا، انھوں نے ممکنہ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے قبل ازوقت علاج ڈبل ماسٹیکٹومی کا طریقہ اپنایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد ان میں کینسر کا خطرہ5 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔
سالٹ فلم کی ہیروئن علاج کے دوران تین ماہ تک خاموشی سے اس رازکے ساتھ معاملات زندگی بھی نبھاتی رہیں۔ لیکن، جب انھوں نے اپنے اس جراٴتمندانہ اقدام کے بارے میں اعلان کیا تو ساری دنیا کے لیے یہ ایک چونکا دینے والی خبر بن گئی۔
اس موقع پر بریڈ پٹ سے سوال کیا گیا کہ ان کے لیے فلم کے پریمئیر کے موقع پر انجلینا جولی کی شرکت کی کتنی اہمیت ہے؟
49 سالہ بریڈ پٹ نے جواب میں کہا کہ 'یہ ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ لگاؤ ہے جو ہم ایک ساتھ نظر آتے ہیں ایک ہی تقریب میں ساتھ ہونا ہم دونوں کے لیے ہی خوشی کا باعث ہے'۔
انھوں نے مزید کہا کہ، 'یہ ہماری زندگی کا دوسرا حصہ ہے کیونکہ ایک باپ کی حیثیت سے مجھے پراپنے خاندان کو محفوظ رکھنے اور انھیں ہر خوف سے بچانے کی ذمہ داری تھی لیکن انجلینا نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے ہماری زندگی سے اس خوف کو زائل کر دیا ہے کہ اب کوئی چیزانجلینا کو ہم سے دور نہیں کر سکے گی۔'
بریڈ پٹ کے پروڈکشن ہاؤس کی تیار کردہ فلم 'میکس بروکس' کے ہارر ناول 'ورلڈ وارزی' سے ماخوذ ہے۔ ایکشن اور ہارر سے بھرپور فلم کا موضوع زومبیز ہیں جس میں بریڈ پٹ یونائیٹیڈ نیشن کے ایک ملازم گیری لین کا کردار نبھا رہے ہیں جو دنیا بھر میں زومبی کے وائرس کا علاج ڈھونڈنے کے لیے سفر کرتا ہے تاکہ انسانیت کو اس عفریت سے بچایا جا سکے۔