جاپان کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ سام سنگ نے اپنے گیلیکسی سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپوٹرز میں اپیل کے آئی فونز اور آئی پیڈز میں استعمال کردہ ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی ہے
الیکٹرانکس مصنوعات تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی اپیل، شمالی کوریا کی حریف کمپنی سام سنگ کے ساتھ عالمی سطح پر لڑی جانے والی قانونی جنگ کا تازہ ترین راؤنڈ ہار گئی ہے۔
جمعے کے روز جاپان کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ سام سنگ نے اپنے گیلیکسی سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپوٹرز میں اپیل کے آئی فونز اور آئی پیڈز میں استعمال کردہ ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی ہے۔
سام سنگ نے ٹوکیوڈسٹرکٹ کورٹس کی جانب سے اپیل کا دعویٰ مسترد کیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔
سام سانگ کا کہناہے کہ عدالتی فیصلہ کمپنی کے اس موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ اس کی مصنوعات سے اپیل ٹیکنالوجی کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ۔
اپیل نے فوری طور پ عدالتی فیصلے پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
جاپانی عدالت کا فیصلہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت کے فیصلے کے ایک ہفتے کے بعد آیا ہے جس میں عدالت نے اپیل کا دعویٰ قبول کرتے ہوئے سا م سنگ کو ایک ارب ڈالر ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیاتھا۔ عدالت نے اپیل کا یہ موقف تسلیم کرلیاتھا کہ سام سنگ نے اپنی گیلیکسی مصنوعات میں آئی فون کی کلیدی خصوصیات نقل کی تھیں۔
اسی طرح کے چھوٹی سطح کے ایک اور مقدمے میں، جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے سام سنگ اور اپیل دونوں کو اپنی مشہور زمانہ مصنوعات کی تیار ی میں ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی چوری کرنے کا مرتکب قرار دیاتھا۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدید ترین مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کے ٹیکنالوجی کی حقوق سے منسلک مقدمات کا سلسلہ چار ممالک تک پھیل چکاہے۔ سمارٹ فونز ٹیکنالوجی میں دسترس حاصل کرنے کی یہ جنگ اس لیے بھی شدت اختیار کرچکی ہے کیونکہ گذشتہ سال اس شعبے نے دنیا بھر دو کھرب ڈالر کا بزنس کیا تھا۔