نئے آرمی چیف کے لیے چھ نام وزیر اعظم ہاؤس کو بھجوا دیے گئے

خواجہ آصف۔ فائل فوٹو

پاکستانی فوج کےنئے سربراہ کی تعیناتی کے لیے چھ مجوزہ ناموں کے ساتھ سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس پیش رفت کا اعلان وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بتایا کہ جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جی ایچ کیو کی جانب سے سمری بھیجنے ک ا پیغام جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی وصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستانی فوج میں اس وقت 6 سینئر ترین جنرلز میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش رفت ہو گی۔