آسٹریلیا نے پاکستان کو 19 سال سے کمر عمر کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں 25 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور ابتداء میں پاکستانی باؤلروں نے چاروکٹیں حاصل کرلیں تاہم بعد میں آنے والے بلے باز مقررہ 50 اورز میں اپنی ٹیم کا سکور 207 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
میچ جیتنے کے لیے 208 رنز کے ہدف میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز پرآؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی طرف سے 41 رنز بنا کر عظیم گھمن سب سے نمایاں بلے باز رہے۔