امن و استحکام کو یقینی بنانے کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ یہ ہے کہ شمالی کوریا جوہری اسلحے کی راہ ترک کرنے کے بارے میں چھ ملکی مذاکرات سے قبل کی اپنی پیش کش کی پاسداری کرے: کیری
واشنگٹن —
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سےجوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ کرنے میں چین، جاپان اور امریکہ کا ’مکمل اتفاق رائے‘ ہے۔
کیری نے یہ بات پیر کے روز برونائی میں چینی وزیر خارجہ یانگ یی سے ملاقات کے بعد کہی۔
اُنھوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنےسے متعلق چھ ملکی مذاکرات سے قبل کی اپنی پیش کش کی پاسداری کرے۔
پیر ہی ہے روز کیری نے جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سےبھی ملاقات کی، جس کا مقصد 10رکنی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) اور دیگر نمائندوں کے دو روزہ اجلاس کے دوران باہمی ملاقاتیں کرنا ہے۔
اس سے قبل، اُنھوں نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر اٹھنے والے تنازعات کے حل کےطریقہ کار وضع کرنے میں پیش رفت کرے۔
کیری نے کہا کہ امریکہ کو بحیرہ جنوبی چین میں امن، سلامتی اور آزاد جہازرانی جاری رکھنے کے معاملے میں یقینی مفاد وابستہ ہے، جس پر کئی ممالک کے متحارب علاقائی دعوے ہیں۔
اتوار کے روز فلپین کے وزیر خارجہ، البرٹ ڈیل روساریو نے چین پر الزام لگایا کہ وہ، اُس کے بقول، علاقے میں فوجی کمک میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر رہا ہے جس کا مقصد بحیرہ جنوبی چین کے بڑے حصے پر توانائی اور ماہی گیری کے حقوق پر قبضہ جمانا ہے۔
منگل کے روز کیری ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤداوگلو اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے، جن میں شام کی صورت حال پر گفتگو متوقع ہے۔