یومِ عاشور پر مختلف ملکوں میں جلوس، نوحہ خوانی
پاکستان کے شہر لاہور کی ایک امام بارگاہ میں غمِ حسین کی یاد میں شرکا نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔
لبنان میں یومِ عاشور کے موقع پر جلوس میں قرآن کے نسخے اٹھا کر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں واقعۂ کربلا کی مناسبت سے ریلی میں بچے شرکت کرتے ہوئے۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں یومِ عاشور کے جلوس کے شرکا نوحہ کناں ہیں۔
عراق کے شہر بغداد میں واقعہ کربلا کے ذکر پر شرکا غم سے نڈھال ہیں۔
یوم عاشور کے موقع پر شامِ غریباں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران ذاکرین واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہیں۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں یومِ عاشور کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مسلمان پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کےجان دینے کو ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
لبنان میں عاشورہ کے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
عراق کے شہر بغداد میں ایک شیعہ اسکالر قرآن اٹھا کر ایک جلوس میں شریک ہیں۔
ایران میں بھی یومِ عاشور کے موقع پر بڑی تعداد میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی ڈل جھیل پر کشتیوں میں بیٹھ کر لوگ جلوس نکال رہے ہیں۔