مصر: قاہرہ میں عمارت منہدم، 18 ہلاک، سینکٹروں زخمی

یہ واقعہ قاہرہ کے شمال مشرقی ضلعے کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا، جہاں رات کے وقت اچانک ہی ایک 15 فٹ اونچی عمارت ڈھے گئی۔۔۔ یہ آبادیاں تنگ گلیوں میں قدیم، اونچی اور فلیٹوں کی عمارات پر مشتمل ہیں

قاہرہ میں ایک آٹھ منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے سے 18 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔

یہ واقعہ قاہرہ کی شمال مشرقی ڈسٹرکٹ کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا جہاں رات کے وقت اچانک ہی ایک 15 فٹ اونچی عمارت ڈھے گئی۔

امدادی ٹیموں، پولیس اور اہل ِعلاقہ نے ملبے تلے دبے افراد کی مدد کی اور انہیں اسپتال پہنچایا۔

مصر میں عمارات کی تعمیر سے متعلق محکمے سے منسلک ایک افسر کا کہنا ہے کہ مصر میں اس نوعیت کے حادثات کوئی نئی بات نہیں، جہاں عموماً قدیم عمارات کی دیکھ بھال میں غفلت برتی جاتی ہے۔

مصر میں نئی عمارات کی تعمیر میں متعلقہ محکمے کے اجازت نامے اور حفاظتی تدابیر کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

منہدم ہونے والی عمارت کی قریبی عمارات کو بھی حفاظتی نقطہ ِنگاہ سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

مصر کی آبادی 86 ملین ہے۔ اور زیادہ تر لوگ دریائے نیل کے کنارے آباد گنجان آبادیوں میں بستے ہیں۔ یہ آبادیاں تنگ گلیوں میں قدیم، اونچی اور فلیٹوں کی عمارات پر مشتمل ہیں۔