اوباما انتظامیہ کی کارکردگی بہترین رہی ہے: عاطف قرنی

Your browser doesn’t support HTML5

ڈیموکریٹ سرگرم کارکن عاطف قرنی کا صدراوباما کی اسٹیٹ اف دی یونین خطاب پر ردعمل

عاطف قرنی جو کہ ریاست کی سینٹ کے انتخابات کی پرائمری میں محض 225 ووٹوں کی کمی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے تھے, سابق میرین ہیں اور عراق میں امریکی افواج کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں

ورجینیا کے ریاستی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک سابق امیدوار، عاطف قرنی نے صدر اوباما کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

عاطف قرنی جو کہ ریاست کی سینٹ کے انتخابات کی پرائمری میں محض 225 ووٹوں کی کمی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے تھے، سابق میرین ہیں اور عراق میں امریکی افواج کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وائس آف امریکہ اردو سروس کے سربراہ، فیض رحمٰن کو دئے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور سپر پاور ہے۔

انھوں نے کہا کہ صدر کو قومی سلامتی کے موضوع پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ لیکن، موازنہ کیا جائے تو ان کی انتظامیہ نے امریکہ کو محفوظ بنانے کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ صدر اوباما نے اپنے خطاب میں اس بات کی تفیصل سے صراحت کی ہے۔

عاطف قرنی ایک پاکستانی امریکن ہیں جو 10 برس کی عمر میں امریکہ آگئے تھے۔

مزید تفیصلات کے لئے انٹرویو ملاحظہ فرمائیے۔