عالمی یومِ خواتین پر پاکستان میں 'عورت مارچ'
اسلام آباد میں عورت مارچ میں خواتین کے ساتھ مردوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
عورت مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔
لاہور میں بھی عالمی یومِ خواتین پر عورت مارچ منقعد کیا گیا۔
عورت مارچ میں شرکا خواتین کے حقوق کے نعرے لگا رہے تھے۔
مارچ میں گھریلو خواتین پر تشدد کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی۔
عورت مارچ میں شریک مرد بھی خواتین کے حقوق کے کتبے تھامے ہوئے تھے۔
عورت مارچ کے شرکا خواتین کے اتحاد اور حقوق دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اسلام آباد میں عالمی یومِ خواتین پر جماعتِ اسلامی کی کارکنان نے خواتین واک منقعد کی۔
خواتین واک کی شرکا کے ساتھ ان کے بچے بھی مارچ کا حصہ تھے۔
جماعت اسلامی کے خواتین واک کی شرکا نے خواتین کے حقوق کے بینرز اور کتنے اٹھائے ہوئے تھے۔
واک کی شرکا مذہب کے مطابق حقوق کا مطالبہ کر رہے تھیں۔
لاہور میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے عالمی یومِ خواتین پر ریلی منقعد کی گئی۔
کراچی میں عورت مارچ میں خصوصی اسٹیج بھی بنایا گیا تھا۔
کراچی میں عورت مارچ میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
مارچ میں شریک خواتین نے مختلف جملوں والے کتبے تھامے ہوئے تھے۔
بعض کتبوں پر خواتین کی تعلیم کی اہمیت سے متعلق جملے درج تھے۔
عورت مارچ میں مردوں نے بھی خواتین کے حقوق کے کتبے تھامے ہوئے تھے۔