ہالی وڈ کے مشہورڈائریکٹر جیمس کیمرون جِن بھارتی سٹارز کواپنی کسی فلم میں رول دینا چاہتے ہیں اُن میں عامرخاں سرفہرست ہیں۔
نئی دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے جیمس کیمرون نے کہا کہ وہ عامرخاں کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں۔تاہم، اُنو ں نے اِس کی مزید وضاحت نہیں کی۔
ہالی وڈ کی اِس عظیم فلمی ہستی کو سنیما کی تاریخ کی دو ریکارڈ فلمیں بنانے کا اعزاز حاصل ہے جِن میں ،‘ٹائٹینک ’ اور ‘اوتار’شامل ہیں۔اعزازات کے معاملے میں بھی اِن فلموں کا کوئی ثانی نہیں رہا۔
ایوارڈ یافتہ فلموں کے ڈائریکٹر کی نظر بالی وڈ کے کیرکٹر ایکٹر عامرخاں پرپڑی جو کہ فلمی حلقوں میں ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’کے نام سے جانے جاتے ہیں۔عامر کے ساتھ سٹیج شیر کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جیمس کیمرون نے کہا کہ عامرخاں نے اپنی سالگرہ بھلاکر میرے ساتھ موجود رہنے کو ترجیح دی ہے،جِس کو میں ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔واضح رہے کہ عامر خاں جیمس سے ملاقات کے لیے اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل دہلی پہنچ گئے تھے۔
اِسی دوران، عامرخاں اتوار کو 45 سال کے ہوگئے۔ ممبئی میں اپنی قیامگاہ پر اُنولں نے سادگی کے ساتھ سالگرہ منائی۔
حال ہی میں اُن کے والد کے انتقال کے سبب سالگرہ میں زیادہ دھوم دھام نہیں دیکھی گئی۔اِس موقع پر میڈیا سے اُنھوں نے کہا کہ اِس سال اُن کے ترجیحات میں دو زبانوں کو سیکھنا اور علاقائی فلمیں تیار کرنا شامل ہے۔ عامر نے بتایا کی وہ اردو اور مراٹھی زبانیں سیکھ رہے ہیں۔وہ مراٹھی لکھ اور پڑھ تو لیتے ہیں لیکن بات چیت نہیں کرسکتے،اِسی طرح اردو میں بات چیت تو کرتے ہیں لیکن لکھناپڑھنا نہیں جانتے۔
اِس سال وہ کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔عامر نے کہا کہ وہ اِس سال خاندان کے ساتھ رہنا پسند کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ والد کے انتقال سے تنہا محسوس کرنے والی اپنی والدہ کو وہ اِس سانحے کو برداشت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہالی وڈ کے ایوارڈیافتہ ڈائریکٹر نے‘انڈیاٹوڈے ’میگزین کے پروگرام میں عامر خاں کے ساتھ سٹیج پر شرکت کی