بغداد کے گرین زون میں ایک اور مظاہرہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے حساس علاقے گرین زون میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے آگے بڑھتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلائیں اور اشک آور گیس استعمال کی۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مظاہرین میں متعدد افراد کا تعلق مقتدیٰ الصدر کے حامیوں سے تھا۔

رواں مہینے میں یہ دوسری بار ہے کہ مظاہرین گرین زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مظاہرین حکومت میں بدعنوانی اور سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کے خلاف احجاج کر رہے تھے۔