بلوچستان: خودکش دھماکے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک

فائل فوٹو

کوئٹہ کے مضافات میں قمبرانی روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیم فوجی فورس ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے تلاشی کی غرض ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک مشتبہ خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

کوئٹہ کے مضافات میں قمبرانی روڈ پر ہفتہ کو طلوع آفتاب سے قبل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیم فوجی فورس ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے تلاشی کی غرض ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔

ایف سی حکام کے مطابق گاڑی میں سوار شخص نے چیک پوسٹ کے قریب پہنچ کر دھماکا کردیا جس سے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تاحال کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں ہونے والی ایسی پرتشدد کارروائیوں کا الزام حکام کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں پر عائد کرتے آئے ہیں۔