مقامی سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق ضلع پنجگور میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ تین دیگر اہلکار شامل ہیں۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں منگل کو ایک بم دھماکے میں پولیس افسر سمیت چار افراد اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق ضلع پنجگور میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ تین دیگر اہلکار شامل ہیں۔
پنجگور میں اس سے قبل بھی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر مہلک حملے کیے جاتے رہے ہیں۔
بلوچستان میں یہ بم حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی صوبے میں امن و امان کی خراب صورت حال کے تناظر میں دو ماہ کے لیے گورنر راج کا نفاذ کیا گیا ہے۔
تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن سکیورٹی فورسز اس میں بلوچ عسکری تنظیموں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔