حکام نے بتایا کہ پیر کو جس فیکٹری میں آگ بھڑکی اس کی عمارت 10 سے زائد منزلوں پر مشتمل ہے۔
بنگلہ دیش میں حکام نے بتایا ہے کہ پیر کو دارالحکومت ڈھاکا میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ڈھاکا میں دو روز قبل کپڑوں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ میں 110 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ پیر کو جس فیکٹری میں آگ بھڑکی اس کی عمارت 10 سے زائد منزلوں پر مشتمل ہے۔ فوری طور پر کسی کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے کئی افراد نے اپنی جانیں بچانے کے لیے قریبی عمارتوں کی چھتوں پر چھلانگیں لگا دیں۔
بنگلہ دیش میں گارمنٹس کی لگ بھگ چار ہزار فیکٹریاں ہیں جو کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بھی ملبوسات تیار کرتی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش کی گارمنٹس فیکٹریوں کی سالانہ برآمدات تقریباً 20 ارب ڈالر کی ہیں۔