کمرشل سینما کی فلموں سے ہٹ کر بنائی گئی اس فلم میں رنبیر کپور نے گونگے اور بہرے لڑکے کا کردار اس خوبی اور مہارت سے بنھایا ہے کہ فلم نقادوں سے پرستاروں تک سبھی ان کی اداکاری کے گن گا رہے ہیں
رنبیر کپور میٹھے کے شوقین ہوں یا نہ ہوں لیکن ایک بات تو طے ہے کہ ’برفی‘ ساری عمر، ان کی پسندیدہ سوئٹ ڈشز میں سب سے اوپر رہے گی ۔ وجہ؟ ۔ ۔وجہ ہے ان کی فلم ’برفی‘ کا سپر ہٹ ہو کر اب تک کے کیرئیر کی سب سے کامیاب فلم بن جانا۔
ڈائریکٹر انوراگ باسو کی فلم’برفی‘ رنبیر کپور کی فلموں میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن گئی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بزنس کے لحاظ سے ’برفی ‘ سال کی سب سے بڑی سپر ہٹ فلم سلمان خان کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ سے کوسوں دور ہے لیکن اس کے باوجود برفی کی پہلے ہفتے کی کمائی نے رنبیر کی اپنی ہی فلم ’راک اسٹار‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سن 2011 میں ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ نے اپنے پہلے ویک اینڈ پر33 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
کمرشل سینما کی فلموں سے ہٹ کر بنائی گئی اس فلم میں رنبیر کپور نے گونگے اور بہرے لڑکے کا کردار اس خوبی اور مہارت سے بنھایا ہے کہ فلم نقادوں سے لیکرجوق در جوق ملٹی پلیکسز کا رخ کرنے والے رنبیر کے پرستاروں تک سبھی ان کی اداکاری کے گن گا رہے ہیں۔
بھارتی میگزین” انڈیا ٹو ڈے“ کے مطابق فلمی حلقوں کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم باکس آفس پر 70 سے80 کروڑ روپے کما سکتی ہے جبکہ فلم کی تیاری پر40 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اگر واقعی فلم اتنا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تو رنبیر کے لئے ’برفی‘ اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہو گی۔