بالی ووڈ فلموں کی پانچ’ دیویوں‘ کی نئی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں اور آنے والے چند مہینوں میں یہ فلمیں دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت ہوں گی۔یہ دیویاں ہیں پریانکا چوپڑا، سری دیوی، پریٹی زنٹا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی۔
پریانکا چوپڑا ”اگنی پتھ“کے بعد فلم ”برفی“ میں نظرآنے والی ہیں۔ فلم دوروز بعد یعنی 14ستمبر کوریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ہیں انوراگ باسو جبکہ کاسٹ میں پریانکا کے علاوہ رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔
فلم کی کہانی دو ہیروئنز اور ایک ہیرو کے گرد گھومتی ہے۔آگے کیا ہوگا یہ آپ اب تک خود اندازہ لگاہی چکے ہوں گے۔ فلم میں مجموعی طور پر چھ گانے ہیں جن میں سے کچھ پہلے ہی ریلیز ہوچکے ہیں۔
عامر خان کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے ۔ ان کی شہ سرخیوں میں رہنے والی فلم تلاش 30نومبر کو ریلیز ہونےوالی ہے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
اس فلم کی ریلیز کئی بار ٹل چکی ہے۔ لیکن، اب جبکہ اس کا ٹریلر بھی ریلیز ہوگیا ہے اس کی ریلیز سے متعلق خدشات ختم ہوگئے ہیں ۔ فلم میں عامر نے ایک پولیس انسپکٹر کا رول ادا کیا ہے۔ فلم کی ہیروئن ہیں کرینہ کپور جنہوں نے فلم میں ہائی پروفائل کال گرل کاکردار ادا کیا ہے۔
”تلاش“ کی ڈائریکٹر ہیں ریما کاگتی اور فلم میں عامر اور کرینہ کے ساتھ رانی مکھرجی مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔ فلمساز ہیں فرحان اختر ، رتش سدھوانی اورخود عامر خان۔
دوسری جانب سری دیوی، پریٹی زنٹا اور رانی مکھرجی کی بھی کچھ اور نئی فلمیں آنے والے چند مہینوں میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ویسے تو یہ تینوں دیویاں بڑی عمر کی دہلیز پار کرہی ہیں اور یہ وہ عمر ہے جس میں بھارتی پرستار شادی شدہ یا بڑی عمر کی ہیروئنز کو پردے پر ہیروئن کے بجائے ماں اور بہن یا سائیڈ کریکٹر کے روپ میں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن یہ تنیوں اپنی جلد آنے والی فلموں میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔
سری دیوی ایک طویل عرصے بعد فلم” انگلش ونگلش“ میں نظر آئیں گی جبکہ پریٹی زنٹا فلم ”عشق ان پیرس“ اور رانی مکھرجی فلم ”آئی یا“میں نظر آئیں گی۔