عقیدے اور کمیونٹیز کے امور کی برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے اپنے ٹویٹر مراسلہ میں لکھا کہ ’انھیں حج 2014 ءکے لیے غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل میں شریک ہونے کا سنہری موقع حاصل ہوا ہے'
لندن —
سعودی عرب عرب کے سرکاری دورے پر آئی ہوئی پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر، اُنھوں نے سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کئے جانے والے غلاف پر کشیدہ کاری کی کوشش بھی کی۔
بیرونس سعیدہ وارثی نے بدھ کے روز کسوہ فیکٹری کے دورے کے دوران، غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل کو بہت قریب سے دیکھا اور خود بھی اس عمل میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر کعبۃ اللہ کے غلاف کی تیاری کے عمل کی تاریخ اور اس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے انھیں پوری طرح سےآگاہ کیا گیا۔
برطانوی وزارات خارجہ کی وزیر اور عقیدے اور کمیونٹیز کے امور کی وزیر سعیدہ وارثی نے اپنے ٹویٹر مراسلہ میں لکھا کہ ’'انھیں حج 2014 ءکے لیے غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل میں شریک ہونے کا سنہری موقع حاصل ہوا ہے۔'
انھوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ'سعودی عرب کے سرکاری دورے پر انھوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ اور یہ بات نوٹ کی ہے کہ مکہ معظمہ میں برطانوی فرموں کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔'
بیرونس سعیدہ وارثی نے مزید کہا کہ 'انھیں برطانوی فرم پی بی ورلڈ کو مکہ کے انفرااسٹرکچر پروگرام کی معاونت کے لیے بڑا ٹھیکہ حاصل کرنے پر بڑی خوشی ہوئی ہے'۔
’العربیہ نیوز‘ کے مطابق، برطانیہ کی انجینیرنگ کنسلٹینسی فرم پارسنسز برنکوہوف نے گذشتہ برس مکہ کے نئے پبلک ٹرانسپورٹ پروگرام کا ٹھیکا حاصل کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت، مکہ میں میٹرولائن کی تعمیر اور بس نیٹ ورک کی تعمیر کی جائے گی۔