چین میں فضائی آلودگی

چین میں فضائی آلودگی پر مشتمل دھند کی لہر کے باعث دارالحکومت بیجنگ میں جمعہ کو آلودگی کے انتہائی خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

اس انتباہ کے تحت اسکول اور بعض کارخانے بند کر دیے گئے ہیں۔

دارالحکومت میں لوگوں نے شدید آلودہ فضا میں قدرے محفوظ انداز میں سانس لینے کے لیے ماسک پہن کر اپنے معمولات نمٹائے۔

بیجنگ میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہفتے سے منگل تک گہری دھند اور اور گرد و غبار کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 کھلی فضا میں ہونے والی تمام تعمیرات کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

درجہ بندی کی مناسبت سے آلودگی سے متعلق ریڈ الرٹ بلند ترین سطح ہے اور اسے پہلی بار آٹھ دسمبر کو نافذ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق شہر کی فضا کئی روز تک دھند اور گردوغبار سے آلودہ رہ سکتی ہے۔

چین دنیا میں سب سے زیادہ مضر صحت گیسوں کے اخراج کرنے والے ملکوں میں شامل ہے اور یہاں روایتی طور پر کوئلے سے توانائی حاصل کی جاتی ہے۔