سال 2016ء کی چند یادگار تصاویر

فرانس میں لی گئی اس تصویر میں سی لوئن کا شکار کرتے ہوئے ایک دلچسپ منظر۔ 

کیلیفورنیا میں یو ایس نیوی بلیو اینجلز کا فضائی مظاہرہ۔

امریکی صدر براک اوباما واشنگٹن میں گلوکارہ ڈیانا راس کو میڈل آف فریڈم کے اعزاز سے نواز رہے ہیں۔

صومالیہ میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حلب میں فضائی حملے کے بعد بچ جانے والے بچے کو ایمبولینس میں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

برازیل میں اولمپک گیمز کے دوران خواتین کھلاڑیوں کی لی گئی ایک انوکھی تصویر۔

وینزویلا میں پولیس اہلکار لوگوں کو سرحد عبور کرنے سے روک رہے ہیں۔  

ترکی کے ائیرپورٹ پر حملے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔

فرانس میں اسپین کی گاربائین موگوروزا نے امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

کولمبیا میں عالمی یو سی آئی بی ایم ایکس چمپیئن شپ مقابلے کا ایک منظر۔

آسٹریلیا میں ماسائی کرکٹ واریئرز کے کھلاڑی کا بال کراتے ہوئے ایک ایکشن۔

پورٹو ریکو کی حسینہ اسٹیفینی ڈیل ویلے نے مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کیا۔