نائن الیون میموریل تقریب: صدر بائیڈن اور ٹرمپ کی شرکت
تقریب میں نائن الیون کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔
نیویارک سٹی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے تقریب میں امریکی پرچم پیش کیا
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے ٹھیک ساڑھے نو بجے گھٹنی بجا کر تقریب کا آغاز کیا۔
تقریب کے شرکا نے نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
نیویارک میں ہونے والی یادگاری تقریب میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ کی ملاقات۔
گیارہ ستمبر کو پینٹاگان پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں بھی تقریب منعقد ہوئی۔
یادگاری تقریب میں پینٹاگان حملوں میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام پکارے گئے۔
تقریب سے امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل سی کیو براؤن نے خطاب کیا۔
نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر امریکی پرچم اور پھول رکھے گئے۔
پینٹاگان میں نائن الیون کی یادگاری تقریب میں جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے۔