'سڈنی سکسرز' کے جنرل منیجر اسٹورٹ کلارک کے مطابق معاہدے کی منسوخی کا سبب عمر اکمل کی ٹورنامنٹ کے لیے جزوقتی دستیابی ہے۔
کراچی —
آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20لیگ ٹورنامنٹ'بگ بیش' کی ٹیم 'سڈنی سکسرز' نے پاکستانی بلے باز عمر اکمل کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
'سڈنی سکسرز' کے جنرل منیجر اسٹورٹ کلارک کے مطابق معاہدے کی منسوخی کا سبب عمر اکمل کی ٹورنامنٹ کے لیے جزوقتی دستیابی ہے۔
'سڈنی سکسرز' کے جنرل منیجر نے نے منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر اکمل ٹورنامنٹ کے دوران میں صرف محدود مدت کےلیے دستیاب ہوں گے جو ٹیم کے مفاد میں نہیں۔ لہذا ان کی عدم دستیابی کے باعث ان کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کرکے کسی متبادل کھلاڑی کو تلاش کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں سابق کپتان شاہد آفریدی، بلے باز عمر اکمل اور آف اسپنر سعید اجمل کو آسٹریلوی لیگ ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی تھی جسے بعد ازاں ان کھلاڑیوں کی 2 دسمبر سے ہونے والے ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی بنانے کی غرض سے منسوخ کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں 'کرکٹ آسٹریلیا' کی درخواست پر پی سی بی نے تینوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کھیلنے کی اجازت دی تھی تاہم شاہد آفریدی نے 22 دسمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹیم کے دورہ بھارت کی تیاری کی غرض سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔
شاہد آفریدی کو آسٹریلوی لیگ میں 'سڈنی تھنڈر' کی نمائندگی کرنا تھی۔
'بگ بیش' کے منتطمین کے مطابق 'پی سی بی' کی جانب سے محدود اجازت کے سب عمر اکمل 'سڈنی سکسرز' کو صرف ایک میچ کے لیے دستیاب ہورہے تھے جس کے باعث ٹیم نے ان سے معذرت کرلی ہے۔
'سڈنی سکسرز' کے فیصلے کے بعد اب 'بگ بیش' میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی سعید اجمل بچے ہیں جو 'ایڈیلیڈ اسٹرائکرز' کی جانب سے کھیلیں گے۔