امریکہ کی بِل اینڈ مِلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت کے منصوبوں کے لیے حکومتِ بہار کو 5 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اِس ضمن میں، فاؤنڈیشن اور حکومتِ بہار کے نمائندوں نے پٹنہ میں مذاکرات کیے ۔ تفصیل بتاتے ہوئے بہار کے محکمہٴ صحت کے سیکریٹری نے کہا کہ طرفین نے اِس بات پر اتفاق کیا کہ حکومتِ بہار نے کالا زار، نمونیا اور پولیو کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جِن خدمات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
اِس بات کو سراہتے ہوئے، گیٹز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے بہار کو 500کروڑ روپے دینے سے اتفاق کیا۔ اِس سلسلے میں مارچ میں دونوں کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ رقم ملنے کے بعد صحتِ عامہ کے شعبے میں زیادہ وسعت لائی جائے گی۔ فی الحال گیٹز فاؤنڈیشن سے ملنے والی رقم ریاست کے آٹھ اضلاع میں خرچ کی جائے گی جو کالازار، نمونیا اور پولیو سے زیادہ متاثر ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ امریکی نجی وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبے کو وسعت دینے کے لیے اگر مزید رقم کی ضرورت ہوئی تو اُس کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ رقم ملنے کے بعد صحتِ عامہ کے شعبے میں زیادہ وسعت لائی جائے گی