پاکستانی فلم ’بن روئے‘ کو ملا ایک منفرد اعزاز

Los residentes de Florida se aprovisionan de material para protegerse del impacto del huracán Irma, que el gobernador del estado Rick Scott ha dicho que es más fuerte, más rápido y más peligroso que el huracán Andrew que devastó Florida hace 25 años. AP Sep.6, 2017.

Los residentes de Florida se aprovisionan de material para protegerse del impacto del huracán Irma, que el gobernador del estado Rick Scott ha dicho que es más fuerte, más rápido y más peligroso que el huracán Andrew que devastó Florida hace 25 años. AP Sep.6, 2017.

رومینٹک سوشل ڈرامہ ’بن روئے‘ کو بیلا روس کے شائقین نے غیر معمولی پذیرائی بخشی اور فلم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے

لالی ووڈ فلم ’بن روئے‘ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے ایک درجن سے زائد ملکوں کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈنے گاڑ چکی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اب ’بن روئے‘ کو ایک نیا اور منفرد اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

مشرقی یورپ کے ملک بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں سجایا گیا پاکستانی فلم فیسٹول جس میں ’ہم فلمز‘ اور ’ایم ڈی فلمز‘ کی پیشکش ’بن روئے‘ روسی سب ٹائٹل کے ساتھ نمائش کے لئے پیش کی گئی۔

یہ وہ اعزاز ہے جو اس سے قبل کسی پاکستانی فلم کو نہیں ملا۔ پاکستانی فلمی میلے کا افتتاح اطلاعات و نشریات کے وزیر پرویز رشید نے کیا۔

’ہم فلمز‘ کے ایک عہدیدار صغیر منہاس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ رومینٹک سوشل ڈرامہ ’بن روئے‘ کو بیلاروس کے شائقین نے غیر معمولی پذیرائی بخشی اور فلم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔‘

’پاکستان فلم فیسٹول‘ کا افتتاح ایک مقامی سینما میں ہوا جس میں بیلا روس کے وزیر ثقافت، بورس ویلوف کے ساتھ ساتھ اختر وقار عظیم اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں ممالک کے منتظمین اور فیسٹیول کے شرکاء کی جانب سے فلم کی بیلا روس میں نمائش کو خوش آئند قرار دیا گیا، جبکہ یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور بوود و باش کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ’پاکستانی فلم فیسٹول‘ باہمی رشتوں کو بڑھانے میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’فلم ایک طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعے بہت سی غلط فہمیوں کو دور کرکے مختلف قوموں اور کلچر کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے۔‘