پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی خواتین کرکٹ چمپئن شپ اور دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 15 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔
عروج ممتاز کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد اعلان کی جانے والی یہ پہلی ٹیم ہے۔
نیشنل سلیکشن ٹیم میں عروج ممتاز کے علاوہ مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال بھی شامل ہیں۔
ٹیم کا اعلان عروج ممتاز نے کراچی میں پریس کا نفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ''ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد جنوبی افریقا میں بھی اچھے نتائج دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹرز کو دی جانے والی سہولیات میں اضافہ کردیا گیا ہے، امید ہے اب ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔'
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز دو ،ایک سے جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آف اسپنر صبا نذیر کی جگہ نئی اسپنر رامین شمیم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوری 2014 میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرنے والی جویریہ روف کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمن چمپئن شپ اسکواڈ
آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے لئے اعلان کئے جانے والے اسکواڈ میں بسمہ معروف ،ایمن انور،عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، جویریہ ودود خان،جویریہ روف، ناہیدہ خان، کائنات امتیاز،نشرا ساندھو،ندا ڈار،رامین شمیم،ثنا میر،سدرہ امین،سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل شامل ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ :
ٹی ٹوئینٹی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔مکمل اسکواڈ اس طرح ہے :
بسمہ معروف ،ایمن انور،عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، جویریہ ودود خان،جویریہ روف، ارم جاوید، کائنات امتیاز،نشرا ساندھو، ندا ڈار، رامین شمیم، ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز،سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل۔
ریزرو پلیئرز
ریزرو پلیئرز کے طور پر منیبہ علی، صبا نذیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثنا کو شامل کیا گیا ہے ۔