تیونس میں امریکی سفارت خانے کے باہر زوردار دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے تیونس کے سرکاری ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے قریب ایک عسکریت پسند نے خود کو اُڑا لیا۔
خبر رساں ادارے 'فرانس 24' کے مطابق تیونس کی وزارتِ داخلہ نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے کے قریب راہ گیروں میں افراتفری پھیل گئی۔ البتہ تیونس کے ریڈیو 'موزیق' نے دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں گاڑیوں کی نقل و حمل دیکھی جا رہی ہے۔ فرانس 24 کے نمائندے نے امریکی سفارت خانے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سفارت خانے کے ایک اہل کار نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
تیونس میں سفارت خانے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔ سفارت خانے کے اطراف سیکیورٹی کے حصار قائم ہیں۔
مغربی افریقہ کے ملک تیونس میں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات رُونما ہوتے رہے ہیں۔