برطانیہ : دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، مزید چار افراد گرفتار

2013年1月21日,奧巴馬總統發表完就職演說並結束就職午餐會後,離開國會大廈前往白宮觀禮台,觀看游行,途中,奧巴馬夫婦下車步行,揮手向沿途歡呼民眾致意。

برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے متعلق ایک تفتیش سے تعلق کے سلسلے میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ان چاروں افراد کو دہشت گردی کی تربیت کے لیے پاکستان جانے اور فنڈز اکھٹے کرنے شبے میں منگل کے روز برمنگھم کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ پکڑے جانے والے افراد کی عمریں 19 اور 24 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ ان گرفتاریوں کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ان کا تعلق عوامی سیکیورٹی کے کسی فوری خطرے سے نہیں ہے۔

برطانوی حکام نے ستمبر میں پہلے سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے سات پر دہشت گرد ی سے منسلک الزامات عائدکیے گئے ہیں جن میں برطانیہ میں خود کش بمبار حملوں کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔