برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے جمعہ کو کہا ہے کہ برما کو ملک پر سے پابندیاں ہٹائے جانے سے قبل مزید اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ پچاس برسوں سے زائد عرصے میں برما کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہیگ نے کہا کہ صدر تھیئن شیئن کی طرف سے اب تک کی جانی والی اصلاحات سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں جمہوریت قرب ہے۔
لیکن ان کا کہنا تھا کہ ناقدین کو چاہیے کہ وہ برپا پر دیگر اقدامات بشمول مزید سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیتے ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ نے جمعرات کو برما کے صدر سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی کے عشائیے میں بھی شرکت کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔