بچپن میں کامیاب علاج جوانی میں موت کا سبب

بچپن میں کامیاب علاج جوانی میں موت کا سبب

ایک نئی برطانوی تحقیق کے مطابق بچپن میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے یا دوسری نوعیت کے سرطان سے مرنے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

دی جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے تازہ شمارے میں انگلینڈ کی برمنگھم یونیورسٹی کی شائع ہونے والی تازہ رپورٹ میں اس کی بڑی وجوہات بچپن میں تابکاری اورسرطان کے علاج کے دوسرے طریقے بیان کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عام آبادی کے مقابلے میں بچپن میں سرطان سے بچ جانے والے افراد میں جوان ہونے کے بعد اموات کی شرح 11 گناہ زیادہ ہوتی ہے۔ اس تحقیق کی بنیاد پر ماہرین نے بچپن میں ہونے والی سرطان کی بیماری کے بہتر طریقہء علاج اور جوانی میں سرطان کا شکار ہونے والے افراد کے طویل المدتی علاج کی ضرورت پر زور دیا ہے۔