القاعدہ کا کمانڈر مختار ہلاک

القاعدہ کا کمانڈر مختار بالمختار

مطلوب ترین عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے خطے میں القاعدہ کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور مالی کے شمالی علاقوں میں فرانس اور افریقی فوجیوں کی کارروائیوں کے بعد یہاں کے علاقوں سے باغیوں نے راہ فرار اختیار کرنا شروع کردی ہے۔
چاڈ کی فوج نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے ایک کمانڈر مختار بالمختار کو مالی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

مختار جنوری میں الجزائر کے گیس پلانٹ پر ہونے والے اس خونریز واقعے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے جس میں درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

مطلوب ترین عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے خطے میں القاعدہ کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور مالی کے شمالی علاقوں میں فرانس اور افریقی فوجیوں کی کارروائیوں کے بعد یہاں کے علاقوں سے باغیوں نے راہ فرار اختیار کرنا شروع کردی ہے۔

چاڈ کی افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو شمالی مالی میں کارروائی کرنے والی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا اور اس میں مختار سمیت متعدد شدت پسند مارے گئے۔

جمعہ کو بھی چاڈ کے صدر نے بتایا تھا کہ ان کے فوجیوں نے القاعدہ کے ایک اور سرکردہ رہنما عبدالحامد ابو زید کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ۔

شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے فضائی قوت استعمال کرنے والے ملک فرانس نے ابو زید کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا۔